Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو طلب کرلیا

نیب خیبرپختونخوا نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے...
شائع 23 جنوری 2021 01:59pm

نیب خیبرپختونخوا نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو طلب کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ضیاء الرحمان کو 26 جنوری کو نیب آفس طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان پر کمشنریٹ افغان مہاجرین میں غیرقانونی بھرتیوں اورکرپشن کے الزامات ہیں، اور نیب ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمان کو مشینری کی خریداری میں غبن، غیرقانونی تعیناتی، پروموشن اورآمدن سے زیادہ اثاثہ جات کے الزامات پر جواب کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

NAB

Maulana Fazlur Rehman