Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواجہ آصف کی دبئی کے معروف ریسٹورنٹ میں پارٹنرشپ رہی، نیب رپورٹ

قومی احتساب بیورو کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف کی...
شائع 23 جنوری 2021 01:52pm

قومی احتساب بیورو کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف کی دبئی کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں پارٹنرشپ رہی ہے۔

نیب کی مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف سے ہونے والی تفتیشی رپورٹ میں نیب نے دعوٰی کیا ہے کہ خواجہ آصف کی دبئی کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں پارٹنرشپ رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواجہ آصف دبئی میں واقع جاپانی ریسٹورنٹ "زن" میں شراکت دار تھے اور انہوں نے دبئی کی کمپنی آئی میکو میں ملازمت بھی اختیار کر رکھی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے مطابق 2012 میں انہوں نے ریسٹورنٹ سے شراکت داری ختم اور 2017 میں ملازمت ترک کر دی تھی، تاہم وہ ریسٹورنٹ میں شراکت داری اور کمپنی میں ملازمت کے حوالے سے نیب کو تاحال ریکارڈ فراہم نہیں کر سکے۔

نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواجہ آصف کی "طارق میر اینڈ کمپنی" میں بھی پارٹنرشپ ہے، کمپنی کے بینک اکاؤنٹ میں 2009 میں 100 ملین کی ٹی ٹیز بھیجی گئیں۔

NAB

Khawaja Asif