Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا نےچندے کے پیسے سے جائیدادیں بنائیں، فردوس عاشق

فردوس عاشق اعوان نے بھی مولانا فضل الرحمان پر لفظی وار کئے ہیں،...
شائع 23 جنوری 2021 12:13pm

فردوس عاشق اعوان نے بھی مولانا فضل الرحمان پر لفظی وار کئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن جدید دور کے وہ کرپٹ جادوگر ہیں، جنہوں نے دین کے نام پر جمع چندے کے پیسے سے اربوں کی جائیدادیں فرنٹ مینزکےذریعے بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہردورمیں عوام کو ورغلانے والے مولانا کی سیاست مفاد پرستی اورفساد سے آلودہ ہے۔

ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ مولانا اربوں کی کرپشن بچانے کیلئے ملکی جڑیں کھوکھلی کرنے پر بضد ہیں۔ کپتان کی حکومت میں ان کی چیخیں مزید بلند ہوں گی، ملکی دولت لوٹنے والوں سے حساب لینا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

corruption

Maulana Fazlur Rehman

Firdous Ashiq Awan