Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کیلئے درخواست

الیکشن کمیشن میں مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی کا نام استعمال...
شائع 23 جنوری 2021 08:46am

الیکشن کمیشن میں مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

مولانا شجاع الملک نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی ف کے نام سے رجسٹرڈ تھی۔ جے یو آئی ف کو الیکشن کمیشن نے الگ انتخابی نشان الاٹ کیا تھا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارا مؤقف سنے بغیر ہی فضل الرحمان کی پارٹی کو جے یو آئی کا نام استمعال کرنے دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں قانونی نکات مدنظر نہیں رکھے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے الیکشن کمیشن تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرے کہ جے یو آئی پاکستان کونسی ہے۔

Maulana Fazlur Rehman

JUIF