درخواست گزار معذورنہیں کام کرے اور بیٹیوں کا خرچہ اٹھائے، سپریم کورٹ
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سابقہ اہلیہ اور بیٹیوں کو خرچہ دینے کے حکم کیخلاف شہری ظفر اسلام کی اپیل مسترد کر دی، عدالت نے کہا کہ بیٹیاں پالنا والد کی ذمہ داری ہے،درخواست گزار معذور نہیں کام کرے اور اپنی بیٹیوں کا خرچہ اٹھائے۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سابقہ اہلیہ اور بیٹیوں کو خرچہ دینے کے حکم کیخلاف شہری ظفر اسلام کی اپیل کی سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے مؤکل کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں خرچہ دینا ممکن نہیں،درخواست گزار کی صرف 63 کنال زمین ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ 63 کنال زمین کم نہیں خرچہ دینا ہوگا،بیٹیاں پالنا والد کی ذمہ داری ہے، درخواست گزار معذور نہیں کام کرے اور اپنی بیٹیوں کا خرچہ اٹھائے۔ عدالت نے سابقہ اہلیہ اور بیٹیوں کو خرچہ دینے کے حکم کیخلاف ظفر اسلام کی اپیل مسترد کردی۔
Comments are closed on this story.