Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرانوالہ میں ماں سمیت 4 بچوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

گوجرانوالہ میں ماں سمیت 4 بچوں کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار...
شائع 22 جنوری 2021 12:45pm

گوجرانوالہ میں ماں سمیت 4 بچوں کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،دوران تفتیش مقتولہ کے شوہر نے اعتراف جرم بھی کرلیا ،ورثاءکے انکار پر واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

گوجرانوالہ میں تھانہ کینٹ کے علاقہ ڈوگراں والا میں ماں سمیت 4 بچوں کو بے رحمی سے قتل کرنے والا باپ نکلا،سفاک قاتل نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم بھی کرلیا ۔

مقتولہ فوزیہ نے 15سال قبل پسند کی شادی کی تھی، جس کے باعث اس کے ورثا ءنے مقدمے کا مدعی بننے سے انکار کردیا تھا۔

پولیس نے آج اے ایس آئی اور چوکی انچارج ذوالقرنین کی مدعیت میں ایف آئی آر کا اندراج کرلیا ۔

پولیس کے مطابق بے رحم قاتل نے پہلے کمال مہارت سے ابتدائی تفتیش میں خود کو بے گناہ ظاہر کی کوشش کی لیکن بعدازاں دوران تفتیش بیوی بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا۔

دوسری جانب سول اسپتال میں مقتولین کا پوسٹ مارٹم بھی جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اگر ورثا نے میتیں وصول نہ کیں تو پھر پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس ہی ان مقتولین کی تدفین کے انتظامات کرے گی،ملزم کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Murder

Gujranwala

Criminals

Mother

Child