Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'نیا لوکل سسٹم عوام کی امنگوں کے مطابق ہوگا'

وزیراعلیٰ پنجاب سرار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نیا لوکل گورنمنٹ...
شائع 21 جنوری 2021 07:50pm

وزیراعلیٰ پنجاب سرار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم عوام کی امنگوں اور ضروریات کے مطابق ہوگا۔ عثمان بزدار سے وفود نے ملاقاتیں میں ضلع چیچہ وطنی میں مختلف توسیعی منصوبوں کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں کی کار پر فائرنگ اور گوجرانوالہ میں خاتون اور بچوں کے قتل کے واقعے کا بھی نوٹس لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے چیچہ وطنی میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے وفود نے ملاقاتیں کیں،

عثمان بزدار نے ان کے مسائل پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کئے۔

عثمان بزدار نے چیچہ وطنی میں سبزی منڈی توسیعی منصوبہ، ماڈل بازاروں کی پلاننگ اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں صحافی کالونی کے قیام کے منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نئے لوکل گورنمنٹ سسٹم کے تحت تحریک انصاف کی حکومت یکساں ترقی کے ویژن پر کاربند ہے، اب پسماندہ شہروں کی قسمت بدلنے کا وقت آگیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے فیصل آباد میں پنجاب ہائی وے پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے کار پر فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت اور گوجرانوالہ میں ماں اور 4 بچوں کے قتل کا واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس اور آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔

Usman Buzdar

cm punjab