Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرانوالہ میں ماں اور 4بچوں کو قتل کردیا گیا

گوجرانوالہ میں ماں اور 4بچوں کو قتل کردیا گیا ، تمام افراد کو سر...
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2021 03:17pm

گوجرانوالہ میں ماں اور 4بچوں کو قتل کردیا گیا ، تمام افراد کو سر میں ہتھوڑے مار کر قتل کیا گیا ، پولیس نے مقتولہ کے خاوند کو حراست میں لے لیا ۔

گوجرانوالہ میں تھانہ کینٹ کے علاقہ ڈوگرانوالہ میں ماں سمیت 4بچوں کو کند آلہ سے قتل کر دیا گیا ،واقعے کہ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں35 سالہ فوزیہ بی بی ،9 سالہ ثانیہ،8 سالہ تانیہ؛ 6 سالہ تابش اور تقریباً 2 سالہ عبدالہادی شامل ہیں اور جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5سے12سال کے درمیان ہیں جن میں 3لڑکیاں اور ایک بچہ شامل ہے اورتمام لاشیں گھر کے مختلف کمروں سے ملی ہیں، جن کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کیا گیاہےاور مقتولہ فوزیہ بی بی نے عمران سے پسند کی شادی کی تھی ۔

سی پی او گوجرانوالہ سرفراز احمد فلکی کے مطابق واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاحال قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق، حراست میں لئے گئے گھر کے سربراہ پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

Murder

Gujranwala

Mother

Child