Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف کو حاضری سےاستثنیٰ کالعدم قرار

لاہور:احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز...
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2021 02:06pm

لاہور:احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کو حاضری سے استثنیٰ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج امجد نزیر نےآشیانہ ریفرنس پر سماعت کی ،عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو حاضری سے استثنیٰ کالعدم قرار دیتے ہوئےانہیں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ملزم جیل حکام کی حراست میں ہے، دوسرے کیسز میں پیش ہوتا ہے ،ایسا نہیں ہوتا ملزم ایک کیس میں پیش ہو دوسرے میں استثنیٰ دیا جائے، یہ اہم نوعیت کا کیس ہے اس میں ملزم شہباز شریف پیش ہو۔

احتساب عدالت نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو 26 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔

shahbaz shairf

accountability court

lahore