Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فارن فنڈنگ کیس پانامہ 2 بنے گا، وزیر داخلہ شیخ رشید کی پیشگوئی

کراچی:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پشگویئی کی ہے کہ فارن...
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2021 03:03pm

کراچی:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پشگویئی کی ہے کہ فارن فنڈنگ کیس پانامہ 2بنے گا، مریم نواز کیلئے مشکل وقت ہے،ابھی اور جائیدادیں سامنے آئیں گی، مولانا فضل الرحمان میرے پیر بھائی ہیں لیکن وہ سب سے زیادہ خسارے میں ہیں، اپوزیشن الیکشن کمیشن کے باہر ریلی کی طرح تعاون کرے گی تو لانگ مارچ کی بھی اجازت دی جاسکتی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید 2روزہ دورے پر کراچی پہنچنے کے بعد رینجرز ہیڈکوارٹرز گئے، ڈی جی سے ملاقات کے بعد وزیر داخلہ کو امن وامان کیلئے کےش جانے والے انتظامات اور ان کے نتائج پر بریفنگ کی دی گئی۔

وزیر داخلہ نے یادگار شہدا ءپر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے نادرا میگا سینٹر کا بھی دورہ کیاجہاں ڈائریکٹر جنرل اجمل درانی نے انہیں بریفنگ دی۔

بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اہمیت اختیارکرجائےگا،فار ن فنڈنگ کیس پانامہ 2بنے گا، مریم نواز کیلئے مشکل وقت ہے، ابھی اور جائیدادیں سامنے آئیں گی،مریم نوازفارن فنڈنگ کیس پڑھ لیں یا پڑھوا لیں،مولانا فضل الرحمان میرے پیر بھائی ہیں لیکن وہ سب سے زیادہ خسارے میں ہیں،مولانافضل الرحمان کے ساتھ دوبارہ ہاتھ ہونےجارہاہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومت نے ریڈزون میں احتجاج کی اجازت دی ،اپوزینن کی جانب سے بھی پوراتعاون کیاگیا،اگر اپوزیشن 19 جنوری کی طرح تعاون کرے گی تو لانگ مارچ کی بھی اجازت دی جاسکتی ہے۔

وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ختم نبوت ﷺکاسب سےبڑاسپاہی وزیرداخلہ ہے،اسرائیل کومنظورکون کررہاہے،جب منظور ہی نہیں کررہے تو نامنظورریلی کس بات کی ،مولانانےدعوت دی ہوتی تواسرائیل نامنظورریلی میں شرکت کرتا۔

کراچی میں امن و امان کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہاکہ رینجرز سارے شہر میں کمیرے لگانے جارہی ہے،رینجرز پاک فوج کی طرح تاریخی کام کررہی ہے، رینجرز کراچی کو سیف سٹی بنانے جارہی ہے ،سارے شہر میں کمیرے لگائے جائیں گے، مراد علی شاہ رینجرز سے تعاون کریں۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ نادرا کراچی میں مزید دفاتر کھول رہا ہے، 24 گھنٹے کھلنے والے میگا سینٹرز سمیت دیگر دفاتر کی تعداد بھی دگنی کررہے ہیں ،نادرا کے مزید 3 میگا سینٹرز سمیت 28 نئے دفاتر قائم کئے جائیں گے،پاسپورٹ کی مدت بھی 5 سے بڑھا کر 10 سال کردی گئی ہے ای پاسپورٹ کا اجرا بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے جہانگیر ترین سے متعلق رپورٹ بھی جلد جاری کرنے کا اعلان کیا ۔

Interior Minister

Sheikh Rasheed

karachi

preduction

foreign funding case

Panama Papers