Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس: شہباز شریف کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

لاہور :سیشن کورٹ لاہورنے وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس...
شائع 21 جنوری 2021 12:38pm

لاہور :سیشن کورٹ لاہورنے وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس میں مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یاسر حیات نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی وزیراعظم عمران خان کخلا ف ہرجانہ کیس کی سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل ساجد منور قریشی نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ شہباز شریف نے ریکارڈ طلبی کی ہماری درخواست کا جواب ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود جمع نہیں کروایا، شہبازشریف کے جواب داخل نہ کرانے پر ہرجانہ کیس میں جواب دعوی جمع نہیں کروایا جاسکتا،شہباز شریف سے ان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل بھی طلب کی جائے۔

عدالت نے شہباز شریف کو متعلقہ دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 10فروری تک ملتوی کردی۔

shahbaz shairf

pm imran khan

lahore

Sessions Court