Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضمانت منسوخی کیس میں آغاسراج درانی سمیت تمام ملزمان کونوٹسز جاری

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی کی ضمانت منسوخی کے...
شائع 21 جنوری 2021 12:25pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی کی ضمانت منسوخی کے کیس میں نیب کی درخواست پر آغا سراج درانی سمیت تمام ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کی۔

وکیل نیب نے مؤقف اپنایا کہ 20 اپریل 2019 کو آغا سراج درانی کخلا ف تحقیقات کی اجازت دی گئی،آغا سراج درانی اور ان کے اہل خانہ اپنے اثاثوں کے حوالے کوئی معقول معلومات نہ دے سکے، انوضں نے آمدن سے زائد ڈیڑھ ارب کے اثاثے بنائے، ملازمین کے نام پر بھی کروڑوں کی جائیدادوں کا لین دین کیا گیا، اثاثوں میں قیمتی گاڑیاں اور گھڑیاں بھی شامل ہیں۔

وکیل نیب کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں ساری ذمہ داری نیب پر ڈال دی، عدالت نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

عدالت نے نیب کی درخواست پر آغا سراج درانی سمیت 8 شریک ملزمان کو نوٹسز کر دیئے۔

سپریم کورٹ نے نیب کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

agha siraj durrani

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

speaker sindh assembly