شیخ رشید کی مسافروں کا بہترین طریقےسےخیال رکھنےکےلئے خصوصی ہدایات
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسافروں کودی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیرداخلہ نے مسافروں کا بہترین طریقے سے خیال رکھنے کےلئے ایف آئی اے ایمیگریشن، اے ایس ایف اور محکمہ کسٹمزکوخصوصی ہدایات جاری کیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا اورمسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔شیخ رشید کے ہمراہ سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایمیگریشن، اورایف آئی اے بھی موجود تھے۔
شیخ رشید کا کہنا تھاکہ بیرون ملک سے آنے والوں کو دی جانے والی سہولیات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی۔
وزیرداخلہ نےبتایا کہ 192ملکوں کے لئے آن لائن ویزہ جاری کیا گیا ہے۔کوئی آدمی اسٹیکر کا پوچھے تو مجھ سے ڈائیریکٹ رابطہ کریں۔وزیراعظم کا فیصلہ ہے کہ آن لائن ویزہ کے لئے کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ای پاسپورٹ دو مہینے تک لوگون کو ملے گا۔ پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔مزدوروں کے لئے پاسپورٹ کی مدت دس سال کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہانادرا روزانہ ایک لاکھ شناختی کارڈ بنائے گا اور پہلا مفت ہو گا۔
شیخ رشید نے مسافروں کا بہترین طریقے سے خیال رکھنے کےلئے ایف آئی اے ایمیگریشن، اے ایس ایف اور محکمہ کسٹمز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اوور سیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ایئرپورٹ پرآپ کو بہترین سہولیات ملیں گی۔
Comments are closed on this story.