Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نااہلی کیس: فیصل واوڈاکو9 فروری تک جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں وفاقی وزیرفیصل واوڈا...
شائع 20 جنوری 2021 03:22pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں وفاقی وزیرفیصل واوڈا کو 9 فروری تک جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت کی۔

فیصل واوڈا کے وکیل نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پراعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ درخواستیں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا کے پاس امریکا کی شہریت نہیں تھی، اس سے پہلے دوہری شہریت تھی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے قبول کر لیا، فیصل واوڈا کے پاس دوہری شہریت تھی، بتائیں فیصل واوڈا نے شہریت کب چھوڑی،جس پروکیل نے کہا کہ اس کیلئے مرکزی کونسل سے ہدایات لینا پڑیں گی۔

ممبر پنجاب نے کہا کہ اگرآپ کو معلوم نہیں تو یہاں کیا لینے آئے ہیں،آپ لوگوں کے ایسے کاموں سے ہمیں باتیں سننا پڑ رہی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ جو جتنا بڑا آدمی ہو الیکشن کمیشن پراس کا کوئی اثرنہیں پڑے گا، کسی کے دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے 2درخواست گزاروں کو دلائل دینے کیلئے بھی آخری موقع دے دیا۔

اسلام آباد

election commion

Sikandar Sultan Raja

Federal Minister

Faisal Wada