Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا وزیرستان میں آج سے 3جی اور 4جی انٹرنیٹ سروس کھولنے کا اعلان

وانا:وزیراعظم عمران خان نے قبائلی عوام کا مطالبہ پورا کرتے...
شائع 20 جنوری 2021 02:36pm

وانا:وزیراعظم عمران خان نے قبائلی عوام کا مطالبہ پورا کرتے ہوئےوزیرستان میں آج سے 3جی اور 4جی انٹرنیٹ سروس کھولنےکااعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وانا میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی چاہتی ہے،غریب طبقے کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے،ہمارا مقصدپسماندہ علاقوں کواوپراٹھاناہے،غریبوں کی حالت زاربہتربنانےکی کوشش کررہےہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں اسکول،کالج اور یونیورسٹیزبنائیں گے،قبائلی اضلاع میں بے روزگاری کامسئلہ حل کریں گے،قبائلی اضلاع اوربلوچستان کوترقی دینی ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ سےقبائلی اضلاع کوبہت نقصان ہوا،قبائلی علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا، حکومت ان علاقوں کی بہتری چاہتی ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرستان کے لوگوں نے انگریز کیخلاف جنگ لڑی،سب سے زیادہ شہادتیں وزیرستان میں ہوئیں، یہیں کے لوگ کشمیرمیں لڑنےکیلئےگئے اورجانیں دیں،وزیرستان کی تاریخ کا لوگوں کو زیادہ اندازہ نہیں ہے ،1965کی جنگ میں بھی یہاں سے بڑے لشکر گئے تھے ، وزیرستان کے لوگوں کے ملک کیلئے جذبے سے واقف ہوں۔

قبائلی علاقوں کے ضم کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبائلی اضلاع کاخیبرپختونخوامیں ضم ہونامشکل کام تھا،قبائلی علاقوں کے ضم ہونے پرکچھ لوگوں نے انتشار پھیلانے کی کوشش کی، یہاں کے عوام انتشار کا شکار نہ ہوئے، قبائلی اضلاع کے عوام کا شکر گزار ہوں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سپاس نامےمیں بیشترمطالبات وزیراعلیٰ سےہیں،قبائلی عوام کےبیشتر مطالبات جائز ہیں،وزیراعلیٰ کومسائل جلد حل کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیرستان سےٹانک جانابہت مشکل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے جنوبی وزیرستان میں تھری جی اور فور جی سروس کھولنےکااعلان کرتےہوئے کہا کہ تھری جی اورفورجی سروس کھولنےکادیرینہ مطالبہ تھا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ وزیرستان میں زیتون کا انقلاب لانے والے ہیں،وزیرستان زیتون کی کاشت کیلئےبہترین علاقہ ہے،زیتون کی کاشت سےعلاقہ خوشحال ہوگا۔

عمران خان کا کہناتھا کہ قبائلی اضلاع میں جرگےکی اہمیت سےواقف ہیں،اےڈی آرمیں فیصلےقبائلی عمائدین کریں گے ،وزیرستان میں ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس ملے گا،ہرخاندان7لاکھ روپے تک کامفت علاج کراسکے گا۔

pm imran khan

South Waziristan

3G 4G Service