Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی،پولیس نے 3ملزمان کوچھوڑدیا

پشاور پولیس کی نااہلی یا غفلت؟پولیس نے جعلی ادویات سےمتعلق کیس...
شائع 20 جنوری 2021 10:02am

پشاور پولیس کی نااہلی یا غفلت؟پولیس نے جعلی ادویات سےمتعلق کیس میں ملوث 3ملزمان کو چھوڑ دیا،عدالت نے تینوں ملزمان کی ضمانت منسوخ کی تھی۔

سی سی پی او پشاور عباس احسن کی جانب جاری ٹویٹ کے مطابق ڈی ایس پی احسان شاہ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 3ملزمان کو چھوڑ دیا،ملزمان کو جعلی ادویات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت نے تینوں ملزمان کی ضمانت منسوخ کی تاہم پولیس کی جانب سے ملزمان کو چھوڑ دیا گیا۔

سی سی پی او پشاور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےڈی ایس پی احسان شاہ کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

peshawar

police

Criminals