'پیسہ کہاں سے آیا، پی ٹی آئی بہانے کیوں ڈھونڈرہی ہے؟'
لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پی ٹی آئی کےنقش قدم پرنہیں چلےگی،الیکشن کمیشن میں درخواست لےکرگئےتھے، فارن فنڈنگ کیس7سال سےزیرالتواء ہے۔
ان خیالات کا اظہار شاہدخاقان عباسی نے آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں کیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیسےکہاں سےآئےکچھ نہیں بتایاجارہا، پی ٹی آئی حیلےبہانے کیوں کررہی ہے؟ باہرسےپیسےآنا غیرقانونی عمل نہیں ہے، الیکشن لڑنےوالی جماعت کوبتانا ہوتاہے، پی ٹی آئی نےپیسےآنےکےذرائع چھپائےہیں، ہم الزام درالزام نہیں لگارہے،خدشات کااظہارکررہےہیں۔
شاہدخاقان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کوورکنگ ویزہ رکھنےپرنکال دیاگیا،موجودہ حکومت7سال سےحقائق چھپارہی ہے، ن لیگ اورپی ٹی آئی کیلئےالگ الگ نظام ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں انصاف کادوہرہ معیار ہے، نوازشریف کےخلاف کوئی ایک ثبوت نہیں مل سکا،براڈشیٹ کا مقدمہ نوازشریف کےخلاف نہیں تھا، مقدمےکافیصلہ نیب کےخلاف آیا ہے۔
شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کاحکومت سےکوئی تعلق نہیں تھا، براڈ شیٹ کا معاہدہ نیب کےساتھ ہوا تھا، 2003میں معاہدہ ختم ہوگیا تھا، ریکوڈک کےمعاملات ہائی لیول میٹنگ میں ہوئے میٹنگ میں معاملےکاحل بھی بتایاگیامگرعمل نہیں ہوا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت تجربےکی صورت میں وجودمیں آئی، الیکشن چوری کرکےحکومت بنائی گئی، قطرسےمعاہدہ ہوا ہے جس وجہ سےکم قیمت پرایل این جی ملےگی، معاہدےکی وجہ سےقطرپرانی قیمت پرایل این جی دینےکاپابندہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب چوروں کونہیں بات کرنےوالوں سےپوچھتی ہے،موجودہ حکومت کےہرفیصلےمیں کرپشن شامل ہے، عوام موجودہ حکومت سےتنگ ہیں۔
شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا کہ آج بےپناہ لوگ آئےاورجوش کےساتھ آئے، ان ہاؤس تبدیلی اصولی معاشرےمیں ہوتاہے، آج پولیس آتی ہے اور10ایم این ایزکواٹھالیتی ہے، لانگ مارچ میں ایک ماہ کی تاخیر ہوئی ہے، وقت اورحالات دیکھ کرحکمت عملی تبدیل کی جاتی ہے، تحریکوں کےنتائج ایک دن میں نہیں آتے۔
شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا کہ ہماری تحریک ملکی سیاست کوتبدیل کردےگی، ہم حکومت نہیں،نظام کی تبدیلی کی بات کررہےہیں، موجودہ نظام مطلوبہ نتائج نہیں سکتا، لانگ مارچ کسی کےخلاف نہیں ہے، لانگ مارچ حصول اقتدار کیلئےنہیں ہے۔
Comments are closed on this story.