Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اب احتجاجی سیاست دم توڑ چکی'

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ خدمت کی سیاست کے سامنے...
شائع 19 جنوری 2021 10:32pm

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ خدمت کی سیاست کے سامنے احتجاجی سیاست دم توڑ چکی ہے۔ یہ عناصر ذاتی مفادات کی خاطرپاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا بے مقصد احتجاج بے وقت کی راگنی ہے۔ پی ڈی ایم والے عوام میں بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں۔ ۔ پاکستان کے موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب سے رکن قومی اسمبلی عامر طلال گوپانگ اور رکن پنجاب اسمبلی سید محمد سبطین رضا نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلایا اور صرف مخصوص شہروں کوترقیاتی فنڈز دیئے تاہم حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔

opposition

Usman Buzdar

cm punjab

PDM Protest