Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ڈی ایم کا احتجاج، ای سی پی کا موقف سامنے

پی ڈی ایم کے احتجاج کے بعد الیکشن کمیشن کا موقف سامنے...
شائع 19 جنوری 2021 07:42pm

پی ڈی ایم کے احتجاج کے بعد الیکشن کمیشن کا موقف سامنے آگیا۔الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں خاطر خواہ پیش رفت کی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کو ہفتے میں 3 روزاجلاس کی ہدایت کی۔ تاکہ یہ کیس منطقی انجام تک پہنچ سکے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ادارہ اپنی آئینی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے، او ربغیر کسی دباو کے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے پی ڈی ایم نے ای سی پی کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔

خطاب سے لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کہیں لانگ مارچ کی غلط فہمی تونہیں ہوگئی، لوگوں کامجمع دیکھ کرلگ رہاہےکہ لانگ مارچ آج ہے۔ اس ملک میں نہ کوئی قانون ہے نہ کوئی انصاف۔

یہ بات انہوں نے الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کے احتجاج کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ہوگا تو یہاں کیا عالم ہوگا، آج ہم شاہراہ دستورپرموجود ہیں،دونوں اطراف انصاف دینےوالےادارےہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس ملک میں نہ کوئی قانون ہےنہ کوئی انصاف ہے، الیکشن کمیشن کوآئینی ذمہ داریاں یاد کرانےکیلئےجمع ہوئےہیں، یاد کرانےآئےہیں کہ الیکشن کمیشن پاکستان کا آئینی ادارہ ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نومبر2014میں فارن فنڈنگ کیس رجسٹرڈ ہواتھا، 7سال میں بھی فآرن فنڈنگ کیس کافیصلہ نہیں ہوسکا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اگرچوری نہیں کی تو30بارمقدمہ رکوانےکی کوشش کیوں کی؟ 8وکیل بدلنےکےباوجود ان کی چوری نہیں چھپ سکی۔

PDM

ECP

foreign funding case

PDM Protest

Scrutiny committee