Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پھر ہاتھ ہوگیا'

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد اورراولپنڈی...
شائع 19 جنوری 2021 07:38pm

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد اورراولپنڈی انتظامیہ کومبارک باد دیتے ہیں ۔مریم نواز براڈشیٹ کیس پڑھیں ،ان کا کیس بہت خراب ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آج پھر ہاتھ ہوگیا۔

پی ڈی ایم کے احتجاج کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج بغیررکاوٹ لوگوں کو آنےکی اجازت دی گئی، رکاوٹ نہ کےباوجود2سے3ہزارلوگ لاسکے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کی ویگنوں میں ایک ایک بندہ بیٹھا ہوا تھا، لیڈراور گاڑیاں بہت تھی،کارکنان نہیں تھے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج قوم نےآپ کےساتھ جوکیاہےآپ ایسی قابل ہیں، اسلام آبادکےمدرسےاورعلماء کابھی شکرگزارہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مدارس اورعلماء کرام نےآج ذمہ داری کاثبوت دیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج اقتدارکےبھوکوں کاجمعہ بازار لگا ہواتھا، مریم نواز براڈ شیٹ پڑھیں،آپ کا کیس بہت خراب ہے، آپ کےخلاف پاناما ٹو ہونےجارہاہے، بغیرپڑھےبات کرناآپ کیلئےزیادہ خطرناک ہے، آج کےشوکےبعد آپ کےلانگ مارچ کو ویلکم کرتےہیں۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ جب بھی لانگ مارچ کرینگےآپ کاآخری سیاسی معرکہ ہوگا، یہ احتجاج کررہےہیں اوربلاول عمرکوٹ میں جشن منارہاہے، مولانا فضل الرحمان کےساتھ آج پھر ہاتھ ہوگیا ہے، ایسی تقریر ہوئی توحالات ہمارےبس سےنکل جائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج کےاجتماع سےزیادہ لوگ ایک مدرسےمیں ہیں، عمران خان نےاجازت دی ہےتوآپ ریڈ زون میں آئےہیں، میں نےبھی ان کوکھل کرکھیلنےکاموقع دینےکی سفارش کی تھی۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پہلےبھی کہاتھا یہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے، پرویزمشرف نےاین آراودےکرغلطی کی،عمران خان غلطی نہیں کرینگے۔

Interior Minister

shiekh rasheed

اسلام آباد

Fazal ur Rehman