Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکےمعاملے پر مشکل میں آگئی

کراچی :پاکستان تحریک انصاف سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے...
شائع 19 جنوری 2021 01:16pm

کراچی :پاکستان تحریک انصاف سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر مشکل میں آگئی، فردوس شمم نقوی کے استعفے کے بعد ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ نے حلیم عادل شیخ کو قائد حزب اختلاف بنانے کیلئے حمایت سے انکار کردیا۔

تحریک انصاف سندھ کو نئی مشکل کا سامنا کرنا پڑگیا، پارٹی قیادت کی ہدایت پر فردوس شمیم نقوی کے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفٰی دیا تو حلیم عادل شیخ اور خرم شیرزمان کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر غور شروع ہوا قائد حزب اختلاف کیلئے حلیم عادل شیخ پارٹی قیادت کی حمایت کرنے میں کامیاب رہے اور انہوں نے اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفٰی دیا۔

ساتھی ہی رکن اسمبلی بلال غفار کو نیا پارلیمانی لیڈر بنانے کی درخواست بھی اسپیکر اسمبلی کو دے دی گئی تاہم ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ حلیم عادل شیخ کی حمایت پر تیار نہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کا موقف ہے کہ حلیم عادل شیخ کی شہرت اچھی نہیں، ان کخلا ف معروف گلوکار منی بیگم کی زمین پر قبضے کے الزام میں انکوائری بھی چل رہی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کا مؤقف ہے کی اپوزیشن لیڈر کیلئے ان کے اراکین کے ناموں پر غور کیاجائے ا سے قبل تحریک انصاف اور اتحادی ملیر میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے مشترکہ امیدوار لانے میں بھی ناکام رہی ہیں ۔

karachi

Opposition leader

Sindh Assembly

Haleem Adil Sheikh