Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ: پی پی 126 جھنگ سےن لیگی امیدوار یعقوب شیخ کی نااہلی ختم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پی پی126 جھنگ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار...
شائع 19 جنوری 2021 01:16pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پی پی126 جھنگ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار یعقوب شیخ کی نااہلی ختم کردی۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے رکنی بینچ نے پی پی126 جھنگ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار یعقوب شیخ کی نا اہلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے پی پی126 جھنگ سے ن لیگ کے امیدوار یعقوب شیخ کی نا اہلی ختم کردی،سپریم کورٹ نے کہا کہ یعقوب شیخ آئندہ انتخابات لڑ سکتے ہیں۔

دوران سماعت وکیل میاں عبدلرؤف نے کہا کہ شیخ یعقوب کو بینک ڈیفالٹر ہونے کی بنیاد پر نااہل کیا گیا تھا ،2013 انتخابات سے پہلے ہی 2010 میں بینک سے سیٹلمنٹ ہو چکی تھی، نجی بینک کو 97 ملین کے بجائے 77 ملین ادا کئے گئے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ دیکھنا ہو گا جو قرضہ ختم ہوا اس کی نوعیت کیا تھی، نجی بنک سے سیٹلمنٹ کسی دباؤ کے نتیجے میں ہوتی نظر نہیں آتی۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal