Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پی ٹی آئی ہر ادارے کو جواب دیگی'فیصلہ آپ کا میں بات چیت

پی ٹی آئی ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی شفافیت پریقین رکھتی...
شائع 18 جنوری 2021 11:10pm

پی ٹی آئی ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی شفافیت پریقین رکھتی ہے، اور یہ ہرادارےکوجواب دےگی

یہ بات انہوں نے آج نیو زکے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

ملیکہ بخاری نے مزید کہا کہ 40ہزارافراد کاریکارڈالیکشن کمیشن میں جمع کروادیا۔

ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ شورکرنےوالی جماعتیں اپناڈیٹاجمع نہیں کروارہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کواوورسیزپاکستانیوں کی حمایت حاصل ہے۔

لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس6سال سےزیرالتواء ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہناتھا کہ فنڈنگ کس نےکی؟معلوم ہوناچاہئے، پیسےکہاں سےآئےاورکہاں خرچ ہوئے؟

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ نوازشریف کواقامہ رکھنےپرنکالاگیا ہے، پارٹی فنڈنگ کیس 6سال سےلٹکایاہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اوربنگلہ دیش ترقی میں ہم سے آگے ہیں، نیب نےپونے4ارب ڈالراداکروائے،کوئی پوچھنےوالانہیں۔

ECP

overseas Pakistanis

faisla aap ka

Aaj News program

Malika Bukhari