Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ن لیگ کی فارن فنڈنگ، پی ٹی آئی درخواست جھوٹ قرار

الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کی فنڈنگ کی تحقیقات کے حوالے سے...
شائع 18 جنوری 2021 10:44pm

الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کی فنڈنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

ن لیگ کی جانب سے احسن اقبال نے اجلاس میں شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا تحریک انصاف کی درخواست جھوٹ پر مبنی ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کل الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج کرے گی، پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کرلیا گیا،۔

اجلاس میں سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور فیصلہ ہوا ہے کہ استعفوں کا آپشن بھی سینیٹ انتخابات کے بعد استعمال کیا جائےگا۔

اجلاس میں متفقہ امیدوار لانے کیلیے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں عمران خان نے مدر آف این آر او لیا، پارٹی فنڈ کے نام پر کروڑوں روپے جمع کیے، مکمل شواہد آچکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈٰ ایم اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں الیکشن کمیشن کیلیے ابتدائی چارٹر آف ڈیمانڈ بھی تیار کرلیا گیا، جس میں سب سے پہلےفارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے اور عام انتخابات کی مبینہ دھاندلی کی فوری تحقیقات کامطالبہ کیا گیا ہے،

PML N

Ahsan Iqbal

ECP

foreign funding

Scrutiny committee