Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موٹروےزیادتی کیس :عابد اورشفقت کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7روز کی توسیع

لاہور :انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کے...
شائع 18 جنوری 2021 12:32pm

لاہور :انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کے ملزمان عابد اور شفقت کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7روز کی توسیع کردی،عدالت نے تفتیشی افسر کو 7دنوں چالان کی مکمل تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے موٹروے خاتون زیادتی کیس پر سماعت کی،ملزمان عابد ملہی اور شفقت کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے نامکمل رپورٹ عدالت میں پیش کی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو 7روز میں چالان کی مکمل تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کرتے ہوئے 25جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ATC

lahore

Criminals