لاہور کے 17 اور گوجرانوالہ کے مزید 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور کے 17اور گوجرانوالہ کے مزید 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ،ہاٹ سپاٹ علاقوں میں 25جنوری تک اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔
پنجاب میں کورونا کیسز میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،لاہور اور گوجرانوالہ میں کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے والے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق لاہور کے 17اور گوجرانوالہ کے مزید 3علاقوں میں آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے۔
لاہور میں کینال ویو، ڈی ایچ اے فیز ون، فیز ٹو، فیز تھری، فیز فائیو اور فیز سیون کی چند گلیوں سمیت 11 مقامات پر لاک ڈاؤن ہوگا۔
گوجرانوالہ میں ماڈل ٹاؤن، مدینہ کالونی اور وزیرآباد کے علاقے سیل کئے جارہے ہیں۔
سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاون کے دوران ہاٹ سپاٹ علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ،نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے،علاقہ مکینوں کی نقل وحرکت بھی محدود ہوگی جبکہ گروسری شاپس پر بھی اوقات کار کے مطابق ہی جایا جاسکے گا۔
لاک ڈاؤن کے دوران اجتماعات پرپابندی ہوگی جبکہ میڈیکل سروسز اور لیبارٹریاں ،اسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے،متاثرہ علاقوں میں 25جنوری تک اسمارٹ لاک ڈاون جاری رہے گا۔
Comments are closed on this story.