Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک بھر میں طویل تعطل ختم ، تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

اسلام آباد:ملک بھر میں طویل تعطل ختم ہوگیا، تعلیمی ادارے آج سے...
شائع 18 جنوری 2021 10:00am

اسلام آباد:ملک بھر میں طویل تعطل ختم ہوگیا، تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے،کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور دیگر شہروں میں میٹرک اور انٹر کی کلاسز شروع ہوگئیں۔

ادارے کھل گئے ، طلباء پہنچ گئے ،والدین مطمئن تواساتذہ بھی متحرک ہوگئے،حکومتی اعلان کے بعد ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئیں،نویں سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز کا آغاز ہوگیا۔

دوسرے مرحلے میں یکم فروری سے پہلی جماعت سے 8 ویں جماعت، اسکول کالجز اور یونیورسٹیاں بھی کھل جائیں گی، تمام تعلیمی ادارے کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھیں گے۔

نئے عزم کے ساتھ طلبا ءنے اسکول کا رخ کیا ، جاڑے کے موسم میں چھٹیوں کے بعد پہلے روزطلبا پرجوش ہیں ،کہتے ہیں آئن لائن تجربہ اچھا نہیں آج ہم جماعت کے ساتھ ملنے کی جستجواورایک طویل عرصے بعد اساتذہ سے ملاقات ہوگی اچھا لگ رہا ہے ۔

اساتذہ کورونا ایس اوپیزپر عملدرآمد کے چیلنج کے ساتھ تعلیمی نقصان کے ازالہ کیلئے پرعزم ہیں ۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ اچھے ماحول فراہم کریں گے جبکہ والدین بھی تعلیمی اداروں کی بحالی پر خوش ہیں کہتے ہیں آئن لائن تعلیم اسکول کا متبادل نہیں ۔

پرائمری اورہائیرایجوکشن کھلنے کا دارمدار کورونا کیسزاورایس اوپیزپرعملدرآمد پرہے،تعلیمی نقصان کے ازالہ اساتذہ ،والدین اوربچے تینوں کیلئے چیلنج ہے تینوں فریق اس نقصان کوپورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔

سندھ بھر میں 9ویں سے12ویں کلاسز میں تعلیمی سلسلے کا آغاز

کراچی : سندھ بھر میں 9ویں سے12ویں کلاسز میں تعلیمی سلسلے کا آغازہوگیا، سرکاری تعلیمی اداروں کا براحال ہے،حاضری نہ ہونے کے برابر رہی، پرائیویٹ اسکولوں میں ایس او پی پر عملدرآمد سامنے آیا۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی سلسلہ ایک بار پھر بحال ہوگیا، کورونا کی دوسری لہرکےبعد تعلیمی ادارے 2ماہ بند رہے۔

این سی اوسی کےفیصلےکےمطابق آج سےنویں سےبارہویں جماعتوں میں کلاسز کا آغاز کردیا گیا، سرکاری اسکول اور کالجوں میں حاضری نہ ہونےکےبرابر رہی۔

پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھنےوالے بچوں نے آن لائن تعلیم کو دشوار مرحلہ قرار دے دیا، اسکولوں میں فیس ماسک کےاستعمال اور سماجی فاصلےسمیت دیگرایس او پیز پر عملدرآمد سامنے آیا جبکہ اساتذہ نےبھی اسکول دوبارہ کھلنےپر اطمینان کا اظہار کیا ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکےفیصلےکےمطابق آج نویں سےبارہویں جبکہ پرائمری سے آٹھویں کلاسز اور جامعات میں تدریسی عمل یکم فروری سےکوویڈ کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لینےکےبعد بحال ہوگا۔

پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بھی آج کھل گئے

لاہور :پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بھی آج کھل گئے ۔ پہلے روز حاضری کم رہی، اساتذہ سلیبس مکمل کروانے کی ٹینشن جبکہ طلبہ دوستوں سے ملنے پر خوش دکھائی دئیے۔

انتظار آخرکار ختم ہوا، نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو پڑھائی کیلئے بلا لیا گیا، تعلیمی ادارے کھل گئے۔

طلبہ اور اساتذہ ایس او پی پر عملدرآمد کرتے ہوئے سکولز اور کالجز پہنچے۔ طلبہ کو جتنی خوشی اساتذہ اور دوستوں سے مل کر ہوئی، اتنی ٹینشن امتحانات کی بھی ہے۔

اساتذہ نے بھی تدریسی عمل شروع ہونے پر سکھ کا سانس لیا،کہتے ہیں سلیبس کم تو ہے لیکن مکمل کروا کر دوہرانے کی کوشش کریں گے۔

پہلے مرحلے میں کھلنے والے تعلیمی اداروں میں پہلے روز طلبہ کی حاضری کم رہی،یکم فروری سے نرسری سے آٹھویں جماعت اور یونیورسٹی کلاسز بھی شروع کردی جائیں گی۔

Education Minister

Shafqat Mahmood

karachi

اسلام آباد

lahore

schools reopen