Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمر کوٹ میں پی ایس 52 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

عمر کوٹ میں پی ایس 52پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری...
شائع 18 جنوری 2021 09:07am

عمر کوٹ میں پی ایس 52پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے،پیپلزپارٹی کے امیرعلی شاہ اور جی ڈی اے ارباب غلام رحیم میں مقابلہ متوقع ہے۔

عمر کوٹ میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 52پر ضمنی انتخاب ہورہا ہے،جس کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے ،پولنگ کا آغاز صبح 8بجے ہوا، جو شام 5بجے تک جاری رہے گا۔

آج ہونے والے معرکے میں پیپلزپارٹی کےامیرعلی شاہ اورجی ڈی اےارباب غلام رحیم ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

پی ایس52 کی نشست گزشتہ سال پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر اور ایم پی اے سید علی مردان شاہ کےانتقال کےباعث خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن نےپی ایس52پرتمام انتظامات مکمل کرلئے ،یہاں پر کل ووٹرز کی تعداد 54ہزار سے زائد ہے جس کیلئے 128پولنگ اسٹیشنز اور 423پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔

423پولنگ بوتھ میں سے 300 خواتین اور123مردوں کیلئے ہوں گے جبکہ 50پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس اور40کوحساس قراردیاگیاہے،حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصف کئے گئے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئےہیں ،پولیس کے ساتھ رینجرز کے جوان بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ،پولیس کے1421اور رینجرز کے 500جوان سیکیورٹی کویقینی بنائیں گے۔

واضع رہے کہ سال 2018میں پیپلز پارٹی کے سید علی مردان شاہ نے جی ڈی اے امیدوار ارباب غلام رحیم کو 23ہزار ووٹ کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔

Sindh Assembly

by election

Polling