Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نویں جماعت کی طالبہ سے 9 ڈرائیوروں کی زیادتی

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اماڑیہ میں 13 سالہ بچی سے یکے بعد...
شائع 18 جنوری 2021 08:59am

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اماڑیہ میں 13 سالہ بچی سے یکے بعد دیگرے 9 ڈرائیوروں کی جنسی زیادتی ۔

رپورٹ کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ کو دوٹرک ڈرائیوروں نے اغوا کیا اور جنگل میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ سفاک ملزمان بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ایک دوست کے ڈھابے پر لے گئے جہاں پھر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ڈھابے کے مالک کے حوالے کردیا۔

ڈھابے کے مالک نے بچی سے جنسی تسکین کے بعد دیگر چار ڈرائیوروں کے حوالے کردیا جنہوں نے کم سن بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ زیادتی کے بعد ڈرائیور بچی کو بے ہوشی کی حالت میں سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔

ہوش آنے پر بچی سڑک پر آنے والی گاڑیوں کو مدد کے لئے روکتی رہی لیکن کسی گاڑی والے نہ اس کی بات نہیں سنی، آخر کار ایک ٹرک اس کے قریب آکر رکا۔ ٹرک ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے لڑکی کی بات سنی اور اس کو ہسپتال پہنچانے کا کہہ کر ٹرک میں بٹھا لیا اور ویرانے میں جاکر اس کو اپنی حوس کا نشانہ بنایا اور پھر ویرانے میں پھینک دیا۔

کئی گھنٹے بعد پولیس کی جیپ کی لائٹ جب سڑک کنارے پڑی ہوئی ادھ موئی لڑکی پر پڑی تو لڑکی کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ طبعیت بہتر ہونے پر بچی نے تفصیلات بتائیں جس پر پولیس نے سات ملزمان کو حراست میں لے لیا جبکہ دو ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Child Rape

Rape