Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

'پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کے حوالے سے اعتراف جرم کر لیا ہے'

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے فارن...
شائع 17 جنوری 2021 07:41pm

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کے حوالے سے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ہم الیکشن کمیشن سے فیصلہ لے کر ہی آئیں گے۔کل پی ڈی ایم کے اجلاس میں 31 جنوری کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔سلیکٹر ان کے ساتھ نہ ہوں تو یہ ڈیڑھ گھنٹہ قائم نہیں رہ سکتے۔

راولپنڈی میں مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی کارنرمیٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ ٹولہ مسلسل پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے ۔نوازشریف نے جو معیشت درست کی تھی سلیکٹڈ نے اس کا بیڑا غرق کردیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ جس نواز شرہف اور شہباز شریف پر یہ انگلیاں اٹھا رہے ہیں یہ اس شہر سے کچرا نہیں اٹھا سکے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نالائق ہیں انکی نالائقی کو چھپانے کے لئے جھوٹی تعریفیں کی جاتی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پر دباؤنہیں ڈالا جا سکتا یہ ہمارا دباؤ ہی ہے کہ سلیکٹڈکی چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔ 19جنوری کو وکلاء ڈاکٹرز نرسز کسان ان سب کو گھروں سے نکلنا ہوگا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کل دو بجے پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہے۔31جنوری سے آگے کی حکمت عملی طے کی جاے گی۔

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگی خواتین کا جلوس 11بجےراولپنڈی سے طاہرہ اورنگزیب کے گھر سے نکلے گا۔مریم نواز کی قیادت میں ریلی الیکشن کمیشن پہنچے گی۔

PML N leader

PDM

Nawaz Sharif

Fazal ur Rehman

Maryam Aurangzeb

foreign funding