Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواب شاہ میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات،3 افراد جاں بحق

نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں...
شائع 17 جنوری 2021 12:48pm

نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، ٹریفک حادثات میں 3افرادجاں بحق اور 30زخمی ہوگئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق نواب شاہ میں شہید بینظیر آباد کے علاقے دولت پور اور قاضی احمد قومی شاہراہ پر شدید دھند کے باعث ایک درجن سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 3افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 30زخمی ہو گئے ۔

ٹکرانے والی گاڑیوں میں 4مسافر کوچیں ،4مسافر ویگنیں،3کاریں اور 4ٹرالر اور ٹرک شامل ہیں ۔

جاں بحق ہونے والوں میں طارق ڈاہری،فاروق احمد اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے،جاں بحق افراد اور زخمیوں کو فوری طور پر دولت پور اور قاضی احمد کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 15 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں پی ایم یو اسپتال نواب شاہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

fog

traffic accident

National Highway

NawabShah