Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری، جعلی دعوت پر داخلے کی کوشش میں شخص گرفتار

کانگریس پر الیکٹورل ووٹ کی توثیق کیلئے جاری اجلاس پر حملے کے بعد...
شائع 17 جنوری 2021 12:53pm

کانگریس پر الیکٹورل ووٹ کی توثیق کیلئے جاری اجلاس پر حملے کے بعد کیٹپل ہل میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں، تاہم اس حوالے سے سخت چیکنگ کے دوران ایک مسلح شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو کہ بھاری اسلحہ اور جعلی دعوت نامے کے ساتھ گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے اہم ترین علاقے کیپٹل ہل کے قریب واقع چیک پوسٹ پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے قبضے سے پستول اور 500 سے زائد راﺅنڈز اور میگزین برآمد ہوئے ہیں، مسلح شخص حلف برداری کے جعلی اجازت نامے پر چیک پوسٹ سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری پر مسلح احتجاج کا خدشہ ہے۔ اس ضمن میں امریکا بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اور واشنگٹن میں لاک ڈاؤن جیسی صورتحال ہے۔

Joe Biden

US

inauguration ceremony

Washington

Oath Ceremony