Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کیلئے اصرار کرنے پر آدمی نے محبوبہ کو دیوار میں چُن دیا

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک شخص نے اپنی محبوبہ کو شادی کیلئے...
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2021 12:52pm

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک شخص نے اپنی محبوبہ کو شادی کیلئے اصرار کرنے پر قتل کرکے دیوار میں چُن دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ لڑکا اور 32 سالہ لڑکی کا گزشتہ پانچ برس سے معاشقہ تھا۔ گزشتہ برس لڑکی نے شادی کیلئے دباؤ ڈالا تو نوجوان نے طیش میں آخر اسے قتل کردیا اور اس کی لاش اپنے فلیٹ کی دیوار میں چُن دی۔

لڑکی کو لڑکے کے ساتھ گزشتہ برس 21 اکتوبر کے دن دیکھا گیا تھا جس کے بعد وہ نظر نہیں آئی۔ لڑکی کے گھر والوں نے جب لڑکے سے پوچھا تو اس نے کہا کہ وہ گجرات گئی ہوئی ہے۔

کئی روز گزرنے کے بعد بھی لڑکی کا کوئی سراغ نہ ملا تو والدین نے پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران فلیٹ کی دیوار سے لڑکی کی باقیات برآمد کرلیں اور ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

Murder