ملائیشیامیں پھنسے پی آئی اے طیارے کے 172مسافر اسلام آبادپہنچ گئے
اسلام آباد: ملائیشیا میں پھنسے پی آئی اے طیارے کے 172مسافر اسلام آباد پہنچ گئے، وطن واپس پہنچے والے مسافر ایک پریشانی سے نکلے تو دوسری میں پھنس گئےجبکہ مسافروں نے شکایات کے انباربھی لگا دئیے۔
ملائیشیاء میں روکے گئے پی آئی اے طیارے کے 172مسافروں میں سے 118 نجی ائیرلائن کی پرواز ای کے 614کے ذریعے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچے جبکہ 54 دوسری نجی پرواز سے آئے۔
وطن واپس پہنچے والے مسافروں نے سکھ کا سانس لیا تو ایئر پورٹ پر اپنے پیاروں سے مل کر خوشی کا اظہار بھی کیا گیا ۔
وطن واپسی پر جہاں مسافر شکر ادا کرتے رہے، وہیں وہ پی آئی اے سے شکوہ کرتے بھی دکھائی دیئے۔
مسافروں نے ایئر پورٹ پر اترتے ہی شکایات کے انبار لگائے اورکہا غلطی پی آئی اے کی ہے اور پریشانی مسافروں کو اٹھانا پڑی، ہمیں سامان نہیں دیا جا رہا۔
مسافروں نے مزید کہا کہ ہمیں کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں دی گئی، کوالالمپور میں کھانا دیا گیا اور نہ ہی رہائش فراہم کی گئی،آئندہ کبھی پی آئی اے کا نام بھی نہیں لیں گے۔
لیز رقم کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے طیارے کو کوالمپور میں روک لیا گیا تھا، معاملے کو سلجھانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔
Comments are closed on this story.