Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کی 14سال بعد پاکستان آمد

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، بتیس رکنی...
شائع 16 جنوری 2021 09:14am

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، بتیس رکنی اسکواڈ جوہانسبرگ سے کراچی پہنچا۔

پروٹیز اسکواڈ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے جوہانسبرگ سے کراچی پہنچا۔

مہمان ٹیم کا پہلا کورونا ٹیسٹ مقامی ہوٹل میں ہوگا، جنوبی افریقی ٹیم قرنطینہ کے دوران کراچی جِم خانہ میں ٹریننگ کرے گی۔

قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد مہمان ٹیم کو نیشنل اسٹیدیم کراچی میں پریکٹس کی اجازت ہوگی۔ ٹیم کو آج صبح چھ بجے کراچی پہنچنا تھا تاہم تاخیر کا شکار ہوگئی۔

مہمان ٹیم پانچ روزہ آئسولیشن مدد مکمل کرے گی جبکہ پاک جنوبی افریقا سیریز کا آغاز چھبیس جنوری سے ہوگا۔

سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے۔

پاکستان

South Africa

Cricket Team