پنجاب بھر میں مختلف قومی شاہراہوں پر شدید دھند کا راج
پنجاب بھر میں مختلف قومی شاہراہوں پر شدید دھند کا راج ہے۔ موٹروے...
پنجاب بھر میں مختلف قومی شاہراہوں پر شدید دھند کا راج ہے۔ موٹروے ایم تھری لاہور سے کوٹ عبدالحکیم تک دھند کے باعث بند کردیا گیا۔
موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی اور سوات موٹروے کو کرنل شیرخان سے چکدرہ تک دھند کے باعث بند کردیا گیا، جبکہ مانگا منڈی، پھول نگر، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، کسوال اور چیچہ وطنی سمیت متعدد علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔
شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو کر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ شہری غیرضروری سفر سے گریز کریں، ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کی جائے۔
motorway
punjab
fog
مقبول ترین
Comments are closed on this story.