Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بورڈ عامر کو بلا کر بات کرکے معاملہ ختم کرے، شاہد آفریدی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم...
اپ ڈیٹ 15 جنوری 2021 10:55pm

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو چاہیئے کہ وہ محمد عامر کو بلائے اور بات کرکے معاملہ حل کرے، زبردستی کا ایشو بنایا ہوا ہے، اس طرح ایک دوسرے پر الزامات لگانا اچھی بات نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کشمیر پریمیئر لیگ کی آفیشل سانگ لانچنگ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عامر ہو یا کوئی بھی کھلاڑی ہو، بورڈ کو چاہیئے کہ اسے مستقبل کے پلان سے متعلق آگاہ کرے تاکہ وہ ذہنی طور پر ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے اور وقار یونس کے درمیان اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، محمد عامر اور کوچز کے درمیان تنازع پرانی روایت ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کرکٹ بورڈ کا اہم کردار ہوتا ہے ہر مسئلے کا حل ممکن ہے۔

بوم بوم نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا مرغی کا دل رکھنے والے کھلاڑی کا کام نہیں ہے، کھلاڑی میں چاہے جتنا بھی ٹیلنٹ ہو لیکن اگر وہ مرغی کا دل رکھتا ہے تو انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔

former captain

PCB

Shahid Afridi

mohmmad amir

KPL