Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'پی ٹی آئی اکاونٹ میں بھارت اور اسرائیل سے پیسے آئے'

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ ن راناثنااللہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے...
شائع 15 جنوری 2021 10:45pm

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ ن راناثنااللہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈ نگ کیس کافیصلہ میرٹ پرہونا چاہیے، ان کے اکاونٹ کیس کافیصلہ نہیں ہورہا۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارٹی اکاونٹ میں انڈیااوراسرائیل سے پیسےآئے، 23اکاونٹ میں بھارت اوراسرائیل سےپیسے آئے۔

راناثنااللہ نے مزید کہا کہ ملک دشمن قوتوں نےفنڈنگ میں حصہ لیا، پی ڈی ایم 19جنوری کوالیکشن کمیشن کےباہرمظاہرہ کرےگی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کےباہرمظاہرےمیں لوگوں کا ہجوم شرکت کرےگا، جھوٹے پروپیگنڈے پرحکومت بنائی گئی ہے۔

PML N leader

ECP

Rana Sanaullah

foreign funding case