Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف دبئی میں انتقال کرگئیں

دبئی: سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف دبئی میں انتقال...
شائع 15 جنوری 2021 10:01pm

دبئی: سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف دبئی میں انتقال کرگئیں، ان کی عمر 101 برس تھی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف انتقال کرگئی ہیں۔ خاندانی ذرائع نے اُن کے انتقال کی تصدیق کردی۔

پرویز مشرف کی والدہ اُن کے ساتھ دبئی میں مقیم تھیں اور گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھیں۔

واضح رہے کہ بیگم زرین مشرف 1920 میں لکھنؤ میں پیدا ہوئی تھیں۔

dubai

Former President

Pervez Musharraf