Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصباح دیوار کے ساتھ لگ چکے ہیں، عاقب جاوید

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق پیسر عاقب جاوید نے ایک بار پھر...
شائع 15 جنوری 2021 09:29pm

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق پیسر عاقب جاوید نے ایک بار پھر ہیڈ کوچ مصباح الحق پر تنقید کے نشتر چلا دئیے، کہا مصباح الحق دیوار کے ساتھ لگ چکے ہیں۔

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آج تک کبھی کسی کو اتنی پاورز نہیں دی گئیں اور نہ ہی اتنی جلد واپس لی گئیں۔

انہوں نے مصباح الحق کو مشورہ دیا کہ وہ کوچنگ کے شعبے کو عزت دیں اور گراس روٹ لیول پر جاکر سیکھیں۔

سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ مصباح الحق کی اب ٹیم کے ساتھ بورڈ میں بھی پہلے جیسی عزت نہیں رہی۔

Former fast bowler

lahore

Misbah ul Haq

head coach

aqib javeed