Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حکومت کو پی ڈی ایم سے خطرہ نہیں'

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان نے واضح...
شائع 15 جنوری 2021 06:55pm

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جائیگی۔حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، مولانا جس اسمبلی پر لعنت بھیجتے تھے،اسی کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

لاہور میں نادرا آفس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا فری ہینڈ دے دیا ہے، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ وزیراعظم نے واضح کردیا ہے کہ نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جائیگی۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ مولانا صاحب جس اسمبلی پر لعنت بھیجتے تھے،اسی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

شیخ رشید نے بتایا کہ اسلام آباد میں پانچ سے ساٹھ مدارس میں سے ستانوے رجسٹرڈ ہیں۔باقی پر کام جاری ہے۔انہوں نے دعوٰی کیا کہ وہ سو روز میں ایف آئی اے کو درست کردیں گے۔

PDM

Interior Minister

shiekh rasheed