Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق سیشن کورٹ کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیخلاف مقدمہ...
شائع 15 جنوری 2021 02:44pm

لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق سیشن کورٹ کا حکم معطل کردیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے قومی کرکٹر بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی، جس میں اندراج مقدمے کی درخواست پر ماتحت عدالت کے احکامات کو چیلنج کیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے وکیل حارث عظمت ایڈووکیٹ نے نشاندہی کی کہ سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیا ہے۔

وکیل کے مطابق حامیزہ مختار نے بابر اعظم کو بلیک میل کرنے کیلئے بے بیناد درخواست دائر کی، وکیل کے بقول خاتون نے 2018ء میں ہی بابر اعظم سے صلح کی تھی اور معاملہ ختم ہو گیا تھا۔

وکیل نے بتایا کہ پولیس نے بھی معاملات پر منفی رپورٹ پیش کی اور سیشن عدالت نے شواہد کے بغیر بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او اور حامیزہ مختار کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔درخواست پر مزید سماعت 8 فروری کو ہوگی۔

LHC

babar azam

lahore

Pakistan Cricket Team

Sessions Court