Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

لاہور:احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے جسمانی ...
شائع 15 جنوری 2021 02:40pm

لاہور:احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کےا یڈمن جج جواد الحسن نے ن لیگ کےرہنماء خواجہ آصف کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا ۔

عدالت نے قرار دیا کہ تفتیشی کے مطابق خواجہ آصف کی بیرون ملک سے تنخواہ لینے کے حقائق معلوم کرنے ہیں ،تفتشی افسر خواجہ آصف سے بنکنگ ٹرانزیکیشن ڈیمانڈ کر رہا ہے جبکہ خواجہ آصف کی کمپنیوں میں انوسمنٹس کی تفصیلات معلوم کرنا باقی ہیں ۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ تفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست نظر انداز نہیں کی جاسکتی کیونکہ تفتیش میں سامنے آنے والے حقاٸق ٹرائل میں عدالت کے روبرو پیش ہوتے ہیں،لہذا خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کی جاتی ہے ۔

عدالت نے فیصلے میں خواجہ آصف کے اہل خانہ کو ہفتے میں ایک بار ملاقات کروانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

accountability court

lahore

Khuwaja Asif