Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملائیشیا میں پی آئی اے کا بوئنگ طیارہ 777 قبضے میں لے لیا گیا

کوالالمپور:ملائیشیا میں قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا بوئنگ طیارہ...
اپ ڈیٹ 15 جنوری 2021 02:30pm

کوالالمپور:ملائیشیا میں قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا بوئنگ طیارہ 777 کوالالمپورائیرپورٹ پرمقامی حکام نے قبضے میں لے لیا، پی آئی اے کا طیارہ مقامی عدالت کے احکامات پر قبضے میں لیا گیا ۔

پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپورایئرپورٹ پرروک لیا گیا،قومی ائیرلائن کی پروازپی کے 895 کراچی سے کوالالمپورپہنچی توکوالا لمپور کے مقامی حکام نے اسے دوبارہ اڑان بھرنے سے روک دیا ۔

ملائیشین کی مقامی عدالت نے لیز کی ادائیگیوں سے متعلق طیارہ روکنے کا حکمنامہ جاری کیا تھا ، ذرائع کے مطابق لیز کی قابل ادا رقم کی مالیت 14 ملین ڈالرز ہے ۔

پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام کوالالمپورایئرپورٹ پہنچے ،مسافروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

سفارتخانے نے معاملے کے جلد حل کیلئے مقامی حکام سےرابطہ کرلیا ہے،متاثرہ مسافروں کو رات ایک بجے امارات ایئرلائن سے روانہ کیا جائے گا ۔

ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ پی آئی اے طیارہ تحویل میں لینے کا ناخوشگوار واقعہ ہواہم معاملے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، مسئلے کے حل تک مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق برطانوی عدالت میں پی آئی اےاورایک پارٹی کاکیس زیرالتواءہے ،پی آئی اےحکومتی سطح پراس مسئلےکےحل کیلئےکوشاں ہے۔

PIA

Malaysia

kuala lumpur