Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب مزید انکوائریز کی دھمکیاں دے رہا ہے ڈرنے والا نہیں،سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب...
شائع 15 جنوری 2021 12:03pm

اسلام آباد:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب مزید انکوائریز کی دھمکیاں دے رہا ہےڈرنے والا نہیں، خاموش نہیں رہوں گا،نیب کے احتساب میں حکومت کو کیا اعتراض ہے؟ نیب والوں کی فیملی باہر رہتی ہیں، جب تک یہ اثاثے ظاہر نہیں کریں گے جدوجہد جاری رہے گی۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا ،جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نیب پر خوب برس پڑے ۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہمارے اثاثے نکالنے میں تو بہت استاد ہیں مگر نیب کے اثاثے کیوں نہیں ،نیب ہرآدمی کے اثاثے دیکھ سکتا ہے، نیب کے اثاثے کون دیکھے گا،جب تک نیب والے اپنے اثاثے ڈیکلیئر نہیں کریں گےیہ جدوجہد جاری رہے گی،اس ملک میں کسی کا اکاؤنٹ محفوظ نہیں ،ہر ہفتے نیب متاثرین کو پارلیمنٹ اور چیمبر بلاؤں گا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ چیئرمین نیب بلیک میل کا کہتے ہیں، وہ سینیٹ آ کر بتائیں کون ان کو بلیک میل کررہا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مقدمہ اوپن ٹرائل کرنے کی بات کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ، چیمبر اور پریس کلب میں اپنا کیس لڑوں گا تاہم نیب والوں کی فیملی باہر رہتی ہیں، ان کے ریٹرن کون چیک کرے گا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ حکومت کو نیب کے احتساب پر کیا اعتراض ہے، نیب جو غلطیاں کر رہا ہے اسے روکا جائے۔

حکومتی رہنما ءبابر اعوان نے سلیم مانڈوی والا کے اظہار خیال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی سابقہ حکومت نے نیب قانون میں ترمیم کرنے کی کوشش نہیں کی ، عمران خان کی حکومت نے نیب کے حوالے سے آرڈینس جاری کیا جو کمیٹی کے پاس تڑپتا ہوا مر گیا ۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ آج ادارے فعال ہیں کیوں کہ انہیں معلوم ہے این آر او نہیں دیا جائے گا ،اصلاحات یا مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن کیسز کا شکار افراد کو عدالت کے سامنے سرینڈرکرنا چاہیئے۔

جماعت اسلامی کے رہنماءسینیٹر سراج الحق نے کہاکہ نیب کا قانون پرانی حکومتوں نے بنایا، آج سب اسی میں پھنس گئے ہیں نیب کے قوانین عزتیں اچھالنے کے مترادف ہیں۔

NAB

Saleem mandviwala

اسلام آباد

senate

Sadiq Sanjarani