Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین نے پی آئی اے کی پروازوں پر عارضی پابندی عائد کردی

اسلام آباد:چین پہنچنے والے 10پاکستانیوں میں کوروناوائرس کی ...
اپ ڈیٹ 15 جنوری 2021 03:20pm

اسلام آباد:چین پہنچنے والے 10پاکستانیوں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہونے کے بعد چین نے قومی انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے )کی پروازوں پر 3ہفتے کیلئے عارضی پابندی عائد کردی۔

چین پہنچنے والے 10پاکستانیوں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ،ترجمان پی آئی اے نے پروازوں کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پروازیں 10پاکستانی مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر منسوخ کی گئیں ہیں ۔

ترجمان کے مطابق چینی حکام کی جانب سے پی آئی کی پروازوں پر 3ہفتے کلئےرعارضی طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے چین کیلئے ہفتہ وار صرف ایک پرواز آپریٹ کرتی ہے،چین کی فضائی کمپنی کی ہفتہ وار 19پروازیں پاکستان آتی ہیں۔

کوروناوائرس کی دوسری لہرنےدنیابھرکو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،جس کے باعث کوروناکیسزمیں اضافےاور اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

flight ban

china

اسلام آباد

PIA

paksitan