Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'نواز شریف کیخلاف ثابت کچھ نہیں ہوتا'فیصلہ آپ کا میں بات چیت

لیگی رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نوازشریف سےبہت کچھ منسوب...
شائع 14 جنوری 2021 10:19pm

لیگی رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نوازشریف سےبہت کچھ منسوب کیاجاتاہے، نوازشریف کےخلاف ثابت کچھ بھی نہیں ہوتا۔

یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کواین آراودیاگیا، مشرف اورموجودہ دورمیں شریف خاندان کومیڈیاٹرائل کیاگیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نےخودکواحتساب کیلئےپیش کیا۔

اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے کہا کہ ہماری کابینہ کا اجلاس ہرہفتےہوتاہے، اجلاس میں ہرکسی کوبات کرنےدی جاتی ہے، براڈشیٹ کیس پانامالیکس ٹو ہے۔

عندلیب عباس نے مزید کہا کہ ان لوگوں نےپیسہ لوٹااورباہرجائیدادیں بنائیں، ان لوگوں کا سارا گند ہم پر آرہاہے۔

عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب اورعظمی بخاری نےکل الزام لگائے، شہزاد اکبر نےدونوں خواتین پرہرجانہ کردیاہے۔

PML N leader

NRO

Nawaz Sharif

faisla aap ka

Aaj News program

abid sher ali