'پی ٹی آئی نے غیر قانونی فنڈنگ تسلیم کی'
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نےغیرقانونی فنڈنگ تسلیم کی ۔الیکشن کمیشن کی کیا مجبوری ہے کہ کیس کا فیصلہ نہیں دیا جارہا ۔ 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ہوگا ۔ تیاری مکمل ہے ۔
مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نےغیرقانونی فنڈنگ تسلیم کی ۔ الیکشن کمیشن کی کیا مجبوری ہے کہ کیس کا فیصلہ نہیں دیا جارہا ؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہزاداکبرکوکمیشن نہ ملنےکی تکلیف ہے، وہ کاغذ لہراتے ہیں کیونکہ کمیشن نہیں ملا ۔ شہزاد اکبر جواب دیں براڈشیٹ کےساتھ کیوں ملاقاتیں کیں؟ جن کی عزت 50کروڑہو وہ بیرون ملک جاکرکمیشن مانگتےہیں، اپنےالزامات پربھی قائم ہوں، مجھے ہتک عزت کانوٹس موصول نہیں ہوا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ براڈشیٹ کو600کروڑدیئے گئے لیکن ریکوری صرف زیرو ہوئی، حکومت صفر ریکوری کرنے والی کمپنی کی وکالت کر رہی ہے ۔ براڈشیٹ کودوبارہ کنٹریکٹ دیاجارہاہے، تمام کنٹریکٹ کوپبلک کیا جائے۔ احتجاج کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ہو گا ۔ الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ لکھنے کی تیاری کرے ۔ مریم نوازاحتجاج کی قیادت کریں گی ۔
Comments are closed on this story.