Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امام الحق جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر

لاہور: اوپننگ بیٹسمین امام الحق انگوٹھے کی انجری کے باعث جنوبی...
شائع 14 جنوری 2021 05:49pm

لاہور: اوپننگ بیٹسمین امام الحق انگوٹھے کی انجری کے باعث جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امام الحق کے انگوٹھے کا ایکسرے کلیئر نہیں آیا، ان کے انگوٹھے کا فریکچر تاحال ٹھیک نہیں ہوسکا۔

امام کے مطابق ڈاکٹرز نے پریکٹس سے منع کردیا ہے اور ڈیڑھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں پریکٹس کے دوران امام الحق کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا، امام بغیر کوئی میچ کھیلے وطن واپس آگئے تھے۔

test series

home series

imam ul haq