Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

موٹرسائیکل کے اسپیئر پارٹس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

پشاور:موٹرسائیکل چلانے والوں کی مُشکلات میں اضافہ ہوگیا، ...
شائع 14 جنوری 2021 09:26am

پشاور:موٹرسائیکل چلانے والوں کی مُشکلات میں اضافہ ہوگیا، پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد اسپیئر پارٹس کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

پشاور میں غریب طبقے کی شاہی سواری موٹر سائیکل کے اسپیئر پارٹس بھی مہنگے ہوگئے، جس نے شہریوں سمیت دکانداروں کو پریشان کردیا ۔

کلچ کیبل 200 روپے سے بڑھ کر 300 کی ہوگئی، ٹائر 1500 سے بڑھ کر 2 ہزار تک جاپہنچا،گڑاری بھی 800 سے بڑھ کر 1000 روپے کی ہوگئی۔

پندرہ سولہ سال سے موٹرسائیکل چلانے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ آج تک ایسی مہنگائی نہیں دیکھی، اب تو پرانے سپیئر پارٹس پر گزارا چلانا پڑتا ہے۔

دکانداروں کے مطابق سپیئر پارٹس کی قیمتیں کم ہوتی دکھائی نہیں دیتی تاہم شہریوں نے حکومت سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

petrol price

peshawar

Moter Cycle